کھیل

چاہت علی خان کا پی ایس ایل ترانہ، دلچسپ انداز سے تنقید جاری

دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے،چاہت علی خان کے پی ایس ایل ترانے پر دلچسپ تبصرے، یہ جو پیارا پی ایس ایل ہے کے نام سے شیئر کیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)خود کو کلاسیکل سنگر اور موسیقار کہلانے والے چاہت علی خان نے ٹوئٹر پر پی ایس ایل کا ترانہ جاری کردیا،چاہت علی خان کی جانب پی ایس ایل کا ترانہ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے جسے تقریباً 10 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔پی ایس ایل کا ٹائٹل یہ جو پیارا پی ایس ایل ہے کے نام سے شیئر کیا گیا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی تیاریاں اس وقت زور و شور سے جاری ہیں، پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائیگا، ملتان پہلی بار پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں میچ کی میزبانی کرے گا۔پی ایس ایل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ، اسے عبداللہ صدیقی نے پروڈیوس کیا ہے۔پی ایس ایل 8 کے ترانے کی ریلیز کی تاریخ ابھی تک سامنے نہیں آئی تاہم اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔اسی دوران چاہت فتح علی خان نے پی ایس ایل کا ترانہ جاری کیا جو سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہورہا ہے تاہم اس کی وجہ گانے کو سراہا نہیں جارہا بلکہ اس پر دلچسپ انداز سے تنقید کی جارہی۔

شفاعت علی خان نے لکھا کہ اب تک کا سب سے بہترین پی ایس ایل ترانہ ہے، عاصم اظہر اور علی ظفر آپ دونوں تھوڑی محنت کریں پلیز۔صحافی سلیم صافی نے لکھا جس طرح اس ملک کی سیاست ہورہی ہے اسی طرح موسیقی تخلیق ہورہی ہے۔چاہت فتح علی خان کا گانا شیئر کیے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ لگتا ہے ڈھنچک پوجا کے مقابلے کا اب کوئی آ گیا ہے۔ٹوئٹر صارف سونا نے سوال کیا کہ سر آپ گانے کے بول پہلے لکھتے ہیں یا جو منہ میں آتا ہے بولتے چلے جاتے ہیں؟فائزی مرزا نے لکھا کہ کیا سْر اور ساز کا تال میل ہے دشمن آپ کو ہم سے چرا نہ لے۔شہرام خان نے لکھا کہ جس کو بلڈ پریشر کا مسئلہ نہیں ہے وہ لوگ لازمی اس گانے کو سنیں۔ٹوئٹر صارف آیت نے پی ایس ایل کے گزشتہ ترانے کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترانہ گروو میرا سے بہتر ہے۔حسن احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ پی سی پی کو یہ ترانہ پاکستان سپر لیگ کا آفیشل ترانہ رکھ لینا چاہیے۔ربیعہ منیر وڑائچ نے لکھا کہ سر ایسا مت کریں، میں پی ایس ایل بہت شوق سے دیکھتی ہوں تاہم اس گانے کے بعد شاید ایسا ممکن نہ ہو، مجھے اپنے کانوں کی سرجری کروانے کی ضرورت ہے۔سعد نے اس پر تبصرہ کیا کہ آئی ایم ایف سے منظور شدہ بجٹ سے بنا گانا۔

ایرانی سپریم لیڈر کا ہزاروں قیدیوں کو عام معافی دینے کا اعلان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button