کھیل

پی ایس ایل8 ، پشاور زلمی کی فرنچائز کا بڑا فیصلہ ‘ کامران اکمل کی چھٹی؟

لاہور ( کھوج نیوز سپورٹس رپورٹر، این این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کے لئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کردیا۔بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے ضروری کیا؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 972 رنز اسکور کرنے والے دوسرے سب سے کامیاب بلے باز ہیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہوگا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button