کھیل
شائقینِ کرکٹ کیلئے خوشخبری، لاہور قلندرز کی نئی کٹ کی آن لائن فروخت
لاہور قلندرز کے فینز اب صرف 1750 روپے میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ کٹ خرید سکتے ہیں

لاہور (سپورٹس رپورٹر، این این آئی)شائقینِ کرکٹ کے لیے خوشخبری، لاہور قلندرز کی نئی کٹ کی آن لائن فروخت شروع ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے لاہور قلندرز کی آفیشل جرسی اب لاہور قلندرز کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے،لاہور قلندرز کے فینز اب صرف 1750 روپے میں کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ کٹ خرید سکتے ہیں۔
پی ایس ایل 8 سیزن، فینز کیلئے انجوائے کرنے کا موقع آیا : ثمین رانا