پی ایس ایل 8 سیزن، فینز کیلئے انجوائے کرنے کا موقع آیا : ثمین رانا
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا، لیام ڈاؤسن، سکندر رضا اور شائے ہوپ نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا: ثمین رانا
لاہور (کھوج نیوز، این این آئی)چیف آپریٹنگ آفیسر اور ٹیم منیجر لاہور قلندرز ثمین رانا نے پی ایس ایل 8کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہاہے کہ فینز کو خوشیاں دینے اور انجوائے کرنے کا موقع آیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ یہ ہمارے لیے ایک نیا سیزن اور ایک نیا موقع ہے ۔ انہوںنے کہاکہ فینز کو خوشیاں دینے اور انجوائے کرنے کا موقع آیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے کپتان بھی کہتے ہیں کہ اس فیملی میں سب نے ایک یونٹ بن کر رہنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چار غیرملکی کھلاڑی دستیاب ہوں گے، ڈیوڈویسا، شائے ہوپ، لیام ڈاؤسن اور سکندر رضا آگئے ہیں۔
انہوںنے کہاکہ ہماری ٹیم مکمل ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ سب کے لیے نیک خواہشات ہیں ایونٹ کے لیے گڈلک کہتا ہوں۔دریں اثناء دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کے ڈیوڈ ویسا، لیام ڈاؤسن، سکندر رضا اور شائے ہوپ نے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔سی او او اور ٹیم منیجر ثمین رانا نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیم ہوٹل میں ویلکم کیا۔
پی ایس ایل 8 کی ٹرافی اور انعامی رقم کتنے کروڑ روپے؟ پتا چل گیا