کھیل

مصباح الحق نے مکی آرتھر کے دوربارہ کوچ بننے کی مخالفت کر دی

بورڈ ایسے شخص کو لانا چاہتا ہے جو پاکستان کی کرکٹ کو دوسرے آپشن کے طور پر دیکھ رہا ہو' سابق کپتان مصباح الحق

لاہور ( کھوج نیوز سپورٹس رپورٹر، این این آئی) مصباح الحق نے مکی آرتھر کے دوربارہ کوچ بننے کی مخالفت کر دی ، قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے مکی آرتھر کو ہی پاکستان ہیڈکوچ بنانے پر تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے ضروری کیا؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق نے کہا کہ مکی آرتھر کی قومی ٹیم میں بطور ٹیم ڈائریکٹر یعنی کوچ کے طور پر دوبارہ خدمات حاصل کرنا پاکستان کرکٹ پر ایک طمانچہ ہے کہ ہم ایک ہائی پروفائل فل ٹائم کوچ تلاش کرنے کے قابل نہیں۔مصباح الحق نے سابق کرکٹرز پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے نظام کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور پی سی بی کو کوچنگ کے کرداروں کے لیے ملکی سرزمین سے باہر دیکھنے پر مجبور کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ بہترین لوگ آپکے لیے آنا نہیں چاہتے آپ کسی ایسے شخص کو لانا چاہ رہے ہیں جو ہماری کرکٹ کو دوسرے آپشن کے طور پر دیکھ رہا ہو۔واضح رہے کہ مکی آرتھر کے ساتھ پاکستان کی بات چیت اس سے قبل تین مواقع پر ناکام ہوچکی تھی لیکن بورڈ معاہدے پر ڈٹا رہا، آرتھر اس سے قبل 2016 سے 2019 تک ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button