کھیل

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے ضروری کیا؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس لیول ٹاپ کلاس ہونا چاہیے' انجری کے دوران مشکل ٹریننگ کے عمل سے گزرا، کبھی کبھی دل چاہتا تھا بس اب اور ٹریننگ نہیں کرنی: شاہین آفریدی

لاہور ( کھوج نیوز سپورٹس رپورٹر، این این آئی) لاہور قلندر کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس لیول ٹاپ کلاس ہونا چاہیے، انجری کے دوران سخت اور مشکل ٹریننگ کے عمل سے گزرا، کبھی کبھی تو دل چاہتا تھا کہ بس اب اور ٹریننگ نہیں کرنی۔انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنی بولنگ کی ویڈیو دیکھ کر حوصلہ ملتا تھا کہ اتنی اچھی بولنگ کے بعد یوں بیٹھنا درست نہیں، بولنگ ویڈیو نے پش دیا اور پھر ٹریننگ شروع کی۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے ضروری کیا؟ شاہین شاہ آفریدی نے بتا دیا

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ فاسٹ بولر کا انجری کے بعد کم بیک کرنا مشکل ہوتا ہے، پی ایس ایل بہترین لیگ ہے، میں کلب کرکٹ میں بھی اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں کوشش ہو گی پی ایس ایل میں کم بیک اچھے اور بھرپور انداز میں کروں۔انہوں نے آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں کم بیک کرنے پر کہا کہ وہ اپنی 50 فیصد فٹنس پر کھیل رہے تھے اس وقت جسم بھی ساتھ نہیں دے رہا تھا لیکن جو نام دیا پاکستان نے دیا، اس وجہ سے میدان میں اترنے کے لیے تیار تھا، معلوم نہیں تھا کہ فائنل میں ہی انجری دوبارہ ہو جائے گی لیکن پھر انجری کے لیے سخت محنت کی اب پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں کم بیک کروں گا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران ہوم گرائونڈ پر ہونے والی ٹیسٹ سیریز کو بہت مس کیا، انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی خواہش تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں جب وکٹ ملتی ہے تو پرفارمنس کاونٹ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ انجری کے دوران ان کی پاکستانی بولرز سے بات ہوتی رہتی تھی، ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس لیول ٹاپ کلاس ہونا چاہیے، نئے فاسٹ بولر کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں لمبے اسپیل کے ساتھ بولنگ کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button