کھیل

محمد عباس نے شاہین آفریدی سے ایسی خواہش ظاہر کر دی کہ سب حیران رہ گئے

محمد عباس ،شاہین آفریدی کے ہمراہ زبردست بولنگ پیئر بنانے کے خواہاں' شاہین آفریدی چھوٹے بھائی کی طرح ہے، ان کی کارکردگی پر بہت خوش ہوں، ٹیسٹ کرکٹر

لاہور(سپورٹس رپورٹر، آن لائن) ٹیسٹ کرکٹر محمد عباس نے پاکستان کی قومی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز شاہین آفریدی کے ساتھ ایک زبردست باولنگ جوڑی بنانے کے اپنے خواب کا اظہار کیا ہے۔

عباس نے شاہین آفریدی کی شاندار بولنگ کی مہارت اور بے پناہ ٹیلنٹ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ڈیبیو کے بعد سے اپنی کرکٹ میں کافی بہتری لائی ہے۔33 سالہ ٹیسٹ کرکٹر نے مزید کہا کہ شاہین آفریدی ان کے بھائی کی طرح ہیں اور وہ طویل انجری کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں کامیاب واپسی پر بہت خوش ہیں۔ محمد عباس کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی میرے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں اور میں ان کے لیے بہت خوش ہوں۔

محمد عباس نے مزید کہا کہ میں نے ان سے این سی اے میں ان کی بحالی کے دوران ملاقات کی، اور میں ان کے کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔اپنی قومی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عباس نے کہا کہ اگر کرکٹ بورڈ انہیں موقع دیتا ہے تو وہ اس کی تقلید کرتے ہوئے اپنی ماضی کی کامیابیوں کو آگے بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے باصلاحیت تیز گیند بازوں کی کثرت کا مشاہدہ کرنے پر بے حد فخر ہے۔ تاہم، اعلی سطح پر کامیاب ہونے کے لیے انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے کم از کم چار سیزن ضرور کھیلنا ہوں گے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میڈیم فاسٹ باولر اس وقت انگلینڈ میں جاری کاونٹی چیمپئن شپ کے ایڈیشن میں ہیمپشائر کاونٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ عباس نے سیزن کے اپنے پہلے کھیل میں ناٹنگھم شائر کے خلاف میچ میں نو وکٹیں لے کر اپنی غیر معمولی باولنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور کاونٹی کرکٹ میں 100 وکٹیں مکمل کیں۔

نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے کیسے روکا جا سکتا ہے: انعام الحق نے بتا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button