کھیل

نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے کیسے روکا جا سکتا ہے: انعام الحق نے بتا دیا

کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکا جا سکتا ہے، ڈیوس کپ کوچ انعام الحق

اسلام آباد(آن لائن)ڈیوس کپ کوچ انعام الحق نے کہا ہے کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے سے نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے روکا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مریم مختار شہید ٹینس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنیکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ٹورنامنٹس کھیلنے کے مواقع فراہم کرنے چاہیے اس سے کھلاڑیوں کے تجربہ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ گراس روٹ سطح پر کھیلوں کو فروغ دیا جا سکے۔

پی سی ایل حقوق نجی ٹی وی کو دینے کامعاملہ، پی اے سی نے بڑا قدم اٹھا لیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button