کھیل

پہلا کوالیفائر، لاہور قلندرز کو شکست، ملتان سلطانز کی فائنل میں رسائی

ملتان سلطانز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر’ آن لائن)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی۔ملتان سلطانز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو 84 رنز سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قدافی سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپرلیگ 8 کے پلے آف مرحلے میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں لاہور قلندرز کو 161 رنز کا ہدف دیا ۔161 رنز ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 14.3 اوورز میں 76 رنزبنا سکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شیلڈن کوٹریل نے 3، اسامہ میر2، انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان 33 اور عثمان خان 29 اور رئیلی روسو 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ کیرن پولارڈ 57 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، زمان خان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے پہلے مرحلے کے 10،10 میچز میں سے لاہور قلندرزنے 7 میچز میں جبکہ ملتان سلطانز نے 6 میچز میں کامیابی حاصل کی تھی۔واضح رہے کہ لاہورقلندرز کے پاس فائنل میں پہنچنے کیلئے ابھی ایک اور موقع موجود ہے۔

رمضان المبارک ‘ہائیکورٹ و ماتحت عدلیہ کے اوقات کار جاری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button