قومی بولر روزہ کھولنے کےبعدکیاکرنےکاارادہ رکھتے ہیں؟پتا چل گیا
فاسٹ بولر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کافی اہم سیریز ہے، 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی ہیں، دونوں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رف کا کہنا ہے کہ رمضان میں تھوڑا مشکل ہوتا ہے لیکن پروفیشنل ہیں، دن میں روزے رکھیں گے اور پھر روزے کے بعد شائقین کو تفریح مہیا کریں گے۔لاہور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حارث رف نے کہا کہ کافی وقت کے بعد آرام کا موقع ملا جس کا اب فائدہ ہوگا، تازہ دم ہوگیا ہوں، مسلسل کرکٹ کھیل رہے تھے، انرجی لیول بہتر کیا اور مسلز کو آرام ملا۔ان کا کہنا تھا کہ اب کوشش ہے کہ کرکٹ اسکلز پر کام کروں اور مزید بہتر کروں، جب میدان میں ہوں تو ہر میچ میں 100 فیصد دینا پڑتا ہے اس کیلیے انرجی ہونا اور لگانا ضروری ہوتا ہے۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف کافی اہم سیریز ہے، 5 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی ہیں، دونوں سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ آرہا ہے، ون ڈے سیریز اہم ہے، اس سیریز سے ہمیں تیاری کا موقع ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسا نہیں سوچتے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں بڑے نام شامل نہیں ہیں، نیوزی لینڈ نے ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑی شامل کیے ہیں، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا تجرںہ رکھتے ہیں۔
حارث رف کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولرز میں مقابلہ بڑھ رہا ہے، پاکستان کیلیے بیک اپ میں فاسٹ بولرز کا ہونا اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ احسان اللہ کا آنا بھی اچھا ہے، دنیا پاکستان کے پیس بولرز کی تعریف کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ون ڈے سیریز سے کوشش کروں گا مزید سیکھوں اور جہاں مجھے بہتر ی چاہیے اسے بہتر کروں، کوشش ہوگی جو سیکھوں وہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں کام آئے۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، دہشتگردی کیخلاف آپریشن تیز کرنے پر اتفاق