فلسطینی عوام پر اسرائیلی تشدد،بولر شاہین شاہ آفریدی تڑپ اُٹھے،جزباتی پیغام جاری
انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالی فلسطینی عوام کی مشکلات آسان فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی شہر غزہ میں کئی دھماکے سنے گئے تھے
لاہور(کھوج نیوز )اسرائیلی افواج کی جانب سے فلسطینی عوام پر تشدد کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اظہارِ ہمدردی کا پیغام جاری کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بہت ہی معنی خیز اور خوبصورت انداز میں اپنے جذبات کی ترجمانی کی۔شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہمومن ایک جسم کی طرح ہوتے ہیں، اگر جسم کا کوئی حصہ ٹھیک نہیں ہو تو پھر سارا جسم اس تکلیف کو محسوس کرتا ہے، ہم بار بار مسجدِ اقصی میں ہونے والے ظلم کو محسوس کر سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالی فلسطینی عوام کی مشکلات آسان فرمائے، آمین۔یاد رہے کہ گزشتہ روز فلسطینی شہر غزہ میں کئی دھماکے سنے گئے تھے اور اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر حملے کی تصدیق کی تھی۔اس سے قبل 5 اپریل کو اسرائیلی فورسز نے مسجد اقصی پر حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جبکہ اسرائیلی پولیس نے 350 سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا تھا۔
واحد ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے آئرلینڈ ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دیدی