کھیل

پی ایس ایل 8 ، لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف شاندار فتح

لاہور قلندرز کے 200رنز کے جواب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کی پوری 90 پر آئوٹ ہو گئی، لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میںتیسری پوزیشن پر آگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پی ایس ایل 8 ، لاہور قلندرز کی اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف شاندار فتح ‘ لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 8 کے 16 واں میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں7وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے، لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 45 رنز اسکور کیے، فخر زمان نے 36 اور سیم بلنگز نے 33رنز کی اننگز کھیلیں۔ اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیںجبکہ لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائٹیڈ کا کوئی بھی کھلاڑی بائولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر آؤٹ ہوگئی۔

این اے 193 میں پی ٹی آئی کا امیدوار کیوں اور کیسے کامیاب ہوا؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button