شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق،افواہوں میں پھرشدت آگئی
عمرہ کی ادائیگی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ 36 سالہ بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے پاکستانی بلے باز شوہر شعیب ملک کو بالکل نظر انداز کرتے ان افواہوں کو تقویت دی ہے کہ اس جوڑے نے اپنے ازدواجی ت
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور مایہ ناز بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنی ایک حالیہ فیملی افطار کے موقع پرصرف اپنے بیٹے کے ساتھ نظر آئی ہیں۔ جس کے بعد ایک بار پھر دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں نے پھر سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے گھر پر افطار ڈنر کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اذہان ملک کے ساتھ روزہ افطار کررہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے حوالہ سے لکھا ہے: افطاراپنے پیارے کے ساتھ ۔۔۔۔ثانیہ مرزا کی اس انسٹاگرام اسٹوری سے ایک دفعہ پھر یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔عمرہ کی ادائیگی کے بعد یہ دوسرا موقع ہے کہ 36 سالہ بھارتی ٹینس اسٹار نے اپنے پاکستانی بلے باز شوہر شعیب ملک کو بالکل نظر انداز کرتے ان افواہوں کو تقویت دی ہے کہ اس جوڑے نے اپنے ازدواجی تعلقات ختم کرلیے ہیں۔
سپریم بار ایسوسی ایشن نے قومی اسمبلی قرارداد کو غیر آئینی قرار دیدیا