کھیل

ثانیہ مرزا نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ شعیب ملک بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

ثانیہ مرزا نے ٹینس کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہہ دیا، آخری میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے ، روتے ہوئے بھی دیکھا گیا

اسلام آباد(کھوج نیوز ، این این آئی)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ٹینس کو خیر باد کہتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا اپنے ساتھی روہن بوپنا کے ہمراہ آسٹریلین اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل ہار گئی ہیں، بھارتی جوڑی کو فائنل میں برازیلین جوڑی سے 6ـ7 اور 2ـ6 سے شکست ہوئی۔میچ کے اختتام پر گفتگو کے دوران ثانیہ مرزا کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور انہیں اس موقع پر روتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو کونسی اہم ذمہ داری سونپی؟ پتا چل گیا

ثانیہ مرزا نے رک کر آنکھوں سے آنسو صاف کیے اور کہا کہ میرا پروفیشنل کیرئیر میلبورن سے شروع ہوا، کیرئیر ختم کرنے کے لیے اس سے اچھے ارینا کا سوچ بھی نہیں سکتی۔یاد رہے کہ 36 سالہ ٹینس سٹار پہلے ہی اعلان کر چکی تھیں کہ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ان کا آخری گرینڈ سلام ہوگا۔ثانیہ مرزا نے سال 2022 کے آخر میں ریٹائرمنٹ کا پلان کیا تھا تاہم اگست میں انجری کی وجہ سے وہ یو ایس اوپن ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button