کھیل

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے برائن لارا کو کونسی اہم ذمہ داری سونپی؟ پتا چل گیا

ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 فروری کو بلاویو میں شروع ہوگا' برائن لارا کو پرفارمنس مینٹور مقرر کردیا گیا ہے

جمیکا (این این آئی)کرکٹ ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ لیجنڈ اور سابق کپتان برائن لارا کو اہم ذمے داری دیدی۔انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق برائن لارا کو پرفارمنس مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق برائن لارا نے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی معاونت کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

ثانیہ مرزا نے ایسا فیصلہ کرلیا کہ شعیب ملک بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق برائن لارا تمام فارمیٹس میں ٹیم کے ساتھ پرفارمنس مینٹور ہوں گے اور وہ اکیڈمی میں بھی اپنی رائے دیں گے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برائن لارا کی پہلی اسائنمنٹ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ اسکواڈ کے ساتھ ہوگی۔برائن لارا زمبابوے میں ٹیسٹ اسکواڈ کو جوائن کرچکے ہیں۔ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 فروری کو بلاویو میں شروع ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button