پاکستان

عمران خان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی ، شیخ رشید کا بڑا دعویٰ، نئی بحث شروع

ڈالر260کا،زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے3ارب اوریہ لال حویلی پرقبضے کے ارادے میں ہیں' عمران خان کو نا اہل کرنے کی بجائے قتل کر دیا جائے گا: شیخ رشید

لاہور( این این آئی) سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنی متوقع گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کوجیل بھیجنے ،نااہل کرنے اورجان سے ختم کرنے کی منصوبہ بندی کی جاری ہے ،عمران خان کی موجودگی میں13پارٹیاں الیکشن لڑنے کیلئے تیارنہیں۔

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

انہوں نے کہاکہ ڈالر260کا،زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے3ارب،آئی ایم ایف کھٹائی میں پڑ چکا ہے اور یہ لال حویلی پرقبضے کے ارادے میں ہیں،نااہل حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 5مرلے کی لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے،دل یزداں میں کانٹے کی طرح کھٹکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2باتیں طے کر لی گئی ہیں کہ صوبے کے الیکشن مرکز کے ساتھ ہونگے اورمائنس عمران کروانے کی کوشش کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button