شوبز

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

چھوٹے بھائی تمہیں سالگرہ مبارک ہو، تم ہمیشہ صحت مند اور خوش رہو، ڈھیرو ںپیار،بھائی سنی دیول کا سالگرہ پر محبت بھرا پیغام

ممبئی (کھوج نیوز ڈیسک، یواین پی) بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے ہیرو بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے،اس موقع پر انہیں پرستاروں اور دوستوں کی جانب سے مبارکباد کے بہت سارے پیغامات موصول ہوئے جبکہ انہیں اپنے بڑے بھائی سنی دیول کی طرف سے بھی ایک خصوصی تحریر سامنے آئی ہے۔اس تحریر میں سنی دیول نے اپنی اور بوبی کی ایک تصویر کے ساتھ ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

نواز الدین صدیقی کی اہلیہ نے ہراساں کا الزام کس پر لگایا؟ بڑی خبر

جس میں لکھا، میرے چھوٹے بھائی تمہیں سالگرہ مبارک ہو، تم ہمیشہ صحت مند اور خوش رہو، ڈھیرو ںپیار۔ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں ایک ہارٹ ایموجی شامل کی ہے۔ اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں دونوں بھائیوں کے پرستاروں نے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغامات تحریر کیے ہیں۔ دریں اثنا بوبی دیول نے اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا، آپکا شکریہ، آپ کیلئے بہت ساری محبتیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button