شوبز

فیضان شیخ اور حاجرہ یامین کی اداکاری کے چرچے، سمیع خان کی بولتی بند

فیضان شیخ ہیں جو شاندار اداکار ہے اور ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کر چکا ہے اور دوسرا پارس مسرور ہے، خواتین میں ہاجرہ یامین کو نظر انداز کیا گیا ہے

لاہور (کھوج نیوز، این این آئی ) پاکستانی اداکارہ فیضان شیخ اور حاجرہ یامین کی اداکاری کے چرچے ہر طرف پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے اداکار سمیع خان کی بولتی بند ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکار سمیع خان نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیئے اور انڈسٹری میں موجود اپنے دیگر ساتھیوں بارے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔سمیع خان نے انڈسٹری میں نظر انداز ہونے والے انتہائی محنتی پاکستانی اداکاروں کے بارے میں بات کی جو اداکاری پر اچھی کمان رکھتے ہیں لیکن انہیں کم مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔

بالی ووڈ سٹار بوبی دیول 54 سال کے ہوگئے

اداکار نے کہا کہ بہت سے پاکستانی اداکار ایسے ہیں جو انڈر ریٹیڈ اداکاروں کی فہرست میں آتے ہیں، دو اداکاروں کا میں ذکر کرنا چاہوں گا جو واقعی اچھا کام کر رہے ہیں، ایک فیضان شیخ ہیں جو شاندار اداکار ہے اور ڈراموں اور فلموں میں بہترین اداکاری کر چکا ہے اور دوسرا پارس مسرور ہے، خواتین میں ہاجرہ یامین کو نظر انداز کیا گیا ہے ، وہ حیرت انگیز اداکارہ ہیں میں نے ان کے ساتھ کام کیا ہے۔اوور ریٹیڈ اداکاروں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ انڈر ریٹیڈ اداکاروں کا تذکرہ اس لیے کرتے ہیں کہ انہیں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن وہ اوور ریٹیڈ اداکاروں کا نام نہیں لیتے کیونکہ اگر ان کی شہرت ہے تو اللہ کی طرف سے ہے اور اس کا احترام کرنا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button