کھیل

شاداب خان کی شادی، حسن علی نے ایک بار پھر بڑا بیان داغ دیا

شاداب خان کی شادی ان کے گھر کی شادی تھی اور شاداب شادی پر ان کے دیے گئے تحفے سے بہت خوش ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز، این این آئی)قومی کرکٹر حسن علی نے کہا ہے کہ شاداب خان کی شادی ان کے گھر کی شادی تھی اور شاداب شادی پر ان کے دیے گئے تحفے سے بہت خوش ہے۔

حسن علی سے سوال کیا کہ آپ نے شاداب کو ذاتی طور پر کیا تحفہ دیا؟ جس پر حسن نے بتایا کہ مجھ سے جو ہوسکا میں نے شاداب کو وہ دیا اور وہ میرے دیے گئے تحفے سے وہ بہت خوش ہے۔انہوں نے کہا کہ شاداب کی شادی میرے گھر کی شادی تھی اور اگر میں یہاں نہیں تھا تو شاداب کی شادی پر میری فیملی موجود تھی، شاداب کی شادی ہم نے آرگنائز کی اور وہ شادی سے بہت خوش ہے۔حسن علی نے شاداب کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ امید کروں گا وہ ہمیشہ ایسے ہی خوش رہے، اللہ پاک دونوں کی جوڑی سلامت رکھے۔

ڈپٹی چیئر ٹریور اسٹرین لاہوریوں کی مہمان نوازی کے دلدادہ ہو گئے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button