کھیل

ڈپٹی چیئر ٹریور اسٹرین لاہوریوں کی مہمان نوازی کے دلدادہ ہو گئے

لاہوریے بہت مہمان نواز ہیں،قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بہترین کوچز اور زبردست سہولیات دستیاب ہیں

لاہور (کھوج نیوز، این این آئی)یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے ڈپٹی چیئر ٹریور اسٹرین لاہوریوں کی مہمان نوازی کے دلدادہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز کے یوٹیوب چینل پر ٹریور اسٹرین کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ٹریور نے کہا کہ لاہوریے بہت مہمان نواز ہیں،قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں بہترین کوچز اور زبردست سہولیات دستیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ دورہ یارکشائر اور لاہور قلندرز کے دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔

دوسری جانب یارکشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب کے کوچ اظہر اللہ نے کہا کہ میں لاہور قلندرز کی کوچنگ کے طریقہ کار کا بہت بڑا حمایتی ہوں، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر میں اعلیٰ معیار کی کوچنگ کی جاتی ہے، لاہور قلندرز نوجوان کھلاڑیوں کی اسکلز میں بہتری لانے کی کوشش کررہا ہے۔

گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز اور دیگر کھلاڑیوں کی فلمی انداز میں انٹری

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button