کھیل

ٹی ٹونٹی رینکنگ؛محمد رضوان کی ترقیاں لیکن بابر اعظم کس نمبر پر پہنچ گئے ؟

نئی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں

دوبئی(سپورٹس نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی’نئی رینکنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نمبر ون پوزیشن پر موجود بھارت کے بیٹر سوریا کمار یادیو کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگز میں سوریا کمار یادیو 906 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ محمد رضوان 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔کپتان بابر اعظم کا 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔یاد رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو نیوزی لینڈ کے خلاف 5 میچز کی سیریز میں پوائنٹس بہتر بنانے کا موقع ملے گا۔ٹی ٹوئنٹی بولرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ افغانستان کے ہی فضل حق دوسرے نمبر پر ہیں۔بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے اور سری لنکا کے وانندو ہسارنگا کی چوتھی پوزیشن ہے۔ٹی ٹوئنٹی آل رانڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

کورنا وبا نے بھارت میں ایک بار پھر تباہی پھیلادی ،ہوشربا رپورٹ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button