شوبز

سوشل میڈیا پر منفی ٹرولنگ،روینہ ٹنڈن نے خطرناک نتائج کی نشاندہی کردی

گزشتہ دنوں پدما شری ایوارڈ دیا گیا تھا جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ گئی تھیں۔وہ اپنی اس بڑی کامیابی پر کافی مسرور ہیں اور انہوں نے اسی تناظر میں میڈیا سے گفتگو کی

بالی ووڈ( ویب نیوز)سوشل میڈیا پر منفی ٹرولنگ،روینہ ٹنڈن نے خطرناک نتائج کی نشاندہی کردی ‘سینئر اور دلکش اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ منفی ٹرولنگ کسی کی بھی ذہنی صحت کو متاثر کرسکتی ہے۔

حال ہی میں راشٹرا پتی بھون دہلی میں بھارتی صدر سے پدما شری ایوارڈ وصول کرنے والی روینہ ٹنڈن نے ایک خصوصی انٹرویو میں سوشل میڈیا پر منفی ٹرولنگ پر بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ وہ محسوس کرتی ہیں کہ نوجوان نسل کو جذباتی طور پر خود کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ 48 سالہ روینہ کو ان کی تین دہائیوں پر مبنی فلمی کیریئر پر جس میں انہوں نے کئی کامیاب فلموں میں مرکزی کردار ادا کیے، گزشتہ دنوں پدما شری ایوارڈ دیا گیا تھا جہاں وہ اپنے خاندان کے ساتھ گئی تھیں۔وہ اپنی اس بڑی کامیابی پر کافی مسرور ہیں اور انہوں نے اسی تناظر میں میڈیا سے گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے اداکاروں اور پرستاروں کے درمیان روابط پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ آج اداکاروں تک رسائی پہلے سے زیادہ ہے، اس کی وجہ سوشل میڈیا ہے۔سوشل میڈیا کے باعث اب تو لوگوں کے درمیان براہ راست رابطہ ہوجاتا ہے۔ لیکن ماضی میں ایسا ممکن نہ تھا، صرف صحافی جو لکھتے لوگ اسی پر اکتفا کرتے تھے۔

ٹی ٹونٹی رینکنگ؛محمد رضوان کی ترقیاں لیکن بابر اعظم کس نمبر پر پہنچ گئے ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button