پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان سے رابطہ،حیران کن تجویز سامنے آگئی

شہباز شریف عمران خان رابطے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی بٹھایا جائے 'پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے بات چیت ہی واحد حل ورنہ آگے خرابی ہی خرابی ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز)پاکستان کی عدالت عظمی کو بھی ایک ایسی تقسیم کا سامنا ہے جس نے ایک سنگین عدالتی بحران کو جنم دیا۔ پاکستان کے لئے یہ سب بڑی تشویش کا سبب ہے۔ پاکستان اور اس کی معیشت کو تباہ حالی کا سامنا ہے لیکن کوئی اس کو بچانے کو تیار نہیں۔

ایسے میں گزشتہ چند دنوں میں حکمران اتحاد میں شامل پیپلز پارٹی کی طرف سے تحریک انصاف کے ساتھ بات چیت کا دروازہ کھولنے کا مطالبہ خوش آئند ہے۔ آصف علی زرداری کہتے ہیں کہ بات چیت کے لئے اپوزیشن یعنی عمران خان کو وزیر اعظم سے رابطہ کرنا چاہئے۔

عمران خان اگر ایسا کرتے ہیں تو ملک اور قوم کے لئے یہ بہت اچھا ہوگا لیکن میری رائے میں وزیر اعظم شہباز شریف کو عمران خان سے خود بات کرنی چاہئے اور ڈائیلاگ کی دعوت دینی چاہئے۔ اس ڈائیلاگ میں ہوسکے تو تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی بٹھایا جائے کیوں کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کیلئے بات چیت اور قوی ڈائیلاگ ہی واحد حل ہے۔ورنہ آگے خرابی ہی خرابی ہے۔

سوشل میڈیا پر منفی ٹرولنگ،روینہ ٹنڈن نے خطرناک نتائج کی نشاندہی کردی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button