پاکستان

شہبازشریف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تشویشناک رپورٹ آگئی

ایک سالہ حکمرانی کے دوران سیاسی فرقہ بندی کو نہ ہی ہوا دی اور عمران خان کی اپنے مخالفین سے کسی صورت ہاتھ نہ ملانے اور ساتھ نہ بیٹھنے کی منفی روش کو ہی اپنایا

اسلام آباد (کھوج نیوز)شہبازشریف حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر تشویشناک رپورٹ آگئی،کھوج نیوز رپورٹکے مطابق شہباز شریف حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا ،جسے بربادی کا ایک اور سال کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

بربادی بھی وہ جو ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جا رہی ہے اور اس کا سب سے بڑا نشانہ پاکستان، قومی معیشت اور عوام ہیں۔ اس خرابی کی وجوہات تو بہت سی ہیں لیکن جس چیز نے ہمیں حد سے زیادہ نقصان پہنچایا وہ ہے بدترین سیاسی تقسیم ۔ اگر ماضی میں پاکستان کو مذہبی فرقہ بندی اور منافرت نے بہت نقصان پہنچایا تو اب ہمیں ایک ایسی سیاسی فرقہ بندی کا سامنا ہے جس نے معاشرے میں موجودہ سیاسی اختلاف رائے کو اس دشمنی اور نفرت میں بدل دیا جو معاشرے اور ریاست کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

اس سیاسی فرقہ بندی کو پروان چڑھانے میں یقینا عمران خان کا کردار بنیادی رہا لیکن پی ڈی ایم اور ن لیگ کی موجودہ حکومت نے بھی اپنی ایک سالہ حکمرانی کے دوران سیاسی فرقہ بندی کو نہ ہی ہوا دی اور عمران خان کی اپنے مخالفین سے کسی صورت ہاتھ نہ ملانے اور ساتھ نہ بیٹھنے کی منفی روش کو ہی اپنایا۔

وزیراعظم شہبازشریف کا عمران خان سے رابطہ،حیران کن تجویز سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button