سوشل ایشوز

پنجاب کے 9 شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے اعدادوشمار جاری

پنجاب کے 9شہروں میں اب تک 3کروڑ 67لاکھ 38ہزار 758مفت آٹے کے تھیلے تقسیم 'لاہور، راولپنڈی ، گوجرانولہ ، بہاولپور ، سرگودھا، ملتان ، سمیت دیگر شامل ہیں

لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے خصوصی رمضان پیکج کے تحت 9 شہروں میں مفت آٹے کی تقسیم کے اب تک کے اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے ۔جاری اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے 9شہروں میں اب تک 3کروڑ 67لاکھ 38ہزار 758مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں، ان 9شہروں میں لاہور، راولپنڈی ، گوجرانولہ ، بہاولپور ، سرگودھا، ملتان ، فیصل آباد ، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال شامل ہیں۔

9شہروں میں آٹے کی تقسیم میں لاہور سب سے آگے کمشنر لاہور علی رندھاوا کی نگرانی میں اب تک 55لاکھ 69ہزار 996مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں ، دوسرے نمبر پر بہاولپور میں 48لاکھ 59ہزار 825اور تیسرے نمبر پر ملتان میں 48لاکھ 50ہزار 571تھیلے تقسیم ہوئے ہیں ۔ڈیرہ غازی خان میں 48لاکھ 48ہزار 637اور فیصل آباد میں 44لاکھ 3ہزار 182مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ سرگودھا میں 36لاکھ 4ہزار 286اور گوجرانوالہ میں 36لاکھ 3ہزار 644مفت آٹے کے تھیلے تقسیم ہوئے۔ساہیوال میں 26لاکھ 90ہزار 58اور راولپنڈی میں 23لاکھ 8ہزار 559آٹے کے مفت تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں۔

آئی پی ایل ‘ فکسنگ کی بازگشت ، مشکوک میچز، ماہرین بھی حیران

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button