کھیل

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے

کوئنزٹائون(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے شکست دیکر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے سری لنکا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ۔

جس میں کوشل مینڈس کے 73 اور کوشل پیریرا کے 33 رنز نمایاں تھے، نیوزی لینڈ کی جانب سے بین لیسٹر نے دو جبکہ ایڈم ملن اور اش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.5 اوورز میں چھ وکٹوں پر حاصل کرتے ہوئے مقابلہ چار وکٹوں سے جیت لیا، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم سیفرٹ نے 88 اور کپتان ٹام لیتھم نے 31 رنز سکور کئے، سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا نے تین جبکہ مہیش تھیکا شانکا ، پرامود مادھوشان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ پلیئر آف دی میچ اور سیریز قرار پائے۔

اظہر محمود کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ کیوں نہیں بنایا گیا؟ اصل کہانی سامنے آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button