کھیل

جیل کی زندگی کیسی ہے؟ بورس بیکر نے بڑے راز سے پردہ فاش کر دیا

جیل سے رہائی کے بعد اپنی زندگی دوبارہ شروع کر رہے ہوں، 55 سالہ بورس بیکر کو قرض کی ادائیگی سے بچنے کیلئے اپنے 2.5 ملین پائونڈ چھپانے پر ڈھائی سال کی سزا دی گئی تھی

لندن(آن لائن)جرمنی سے تعلق رکھنے والے ٹینس کے سابق مایہ ناز کھلاڑی بورس بیکر کا کہنا ہے کہ جیل سے رہائی کے بعد وہ اپنی زندگی دوبارہ شروع کر رہے ہیں، 55 سالہ بورس بیکر کو قرض کی ادائیگی سے بچنے کیلئے اپنے 2.5 ملین پائونڈ چھپانے پر ڈھائی سال کی سزا دی گئی تھی تاہم انہیں گزشتہ سال دسمبر میں رہا کردیا گیا اور انہیں یو کے سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا تھا۔

اپنی رہائی کے بعد بورس بیکر کا کہنا تھا کہ جس وقت میں نے نوجوانی میں ومبلڈن اوپن کا اعزاز جیتا تھا تو اس وقت کوئی ایسی کتاب نہیں تھی جو مجھے سکھا سکتی کہ شہرت اور دولت کا استعمال کیسے کرنا ہے، ایک سوال کے جواب میں بورس بیکر کا کہنا تھا کہ جیل کی زندگی انتہائی سخت اور بے رحم ہے اور یہ اس سے یکسر مختلف ہے جیسی فلموں میں دکھائی جاتی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ جیل میں گزرنے کے بعد وہ زیادہ مضبوط شخص بن گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button