کھیل
باکسر انتھونی اگلی فائٹ کب اور کس کے ساتھ کریںگے؟ پتا چل گیا
آئندہ تین ماہ میں نئی فائٹ کروں گا، مجھے نہیں معلوم کہ اگلا مد مقابل کون ہوگا؟ باکسر انتھونی جوشا کا بیان سامنے آگیا
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)برطانیہ سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کے ہیوی ویٹ چیمپئن انتھونی جوشا کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ تین ماہ میں دوبارہ فائٹ کیلئے تیار ہونگے، یاد رہے کہ انتھونی جوشا نے گزشتہ ہفتے جرمین فرینکلین کو شکست دی تھی۔
یہ انتھونی جوشاکی گزشتہ دو سالوں کے دوران پہلی کامیابی تھی ، اپنے ایک انٹرویو میں جوشا کا کہنا تھا کہ مجھے یہ نہیں معلوم کہ اگلا مدمقابل میرا کون ہوگا تاہم یہ بات طے ہے کہ اگلے تین ماہ میں میں نے فائٹ کرنی ہے، ان کا کہنا تھا کہ فرینکلین کیخلاف فائٹ کیلئے مجھے نو ماہ انتظار کرنا پڑا تاہم اب ایسا نہیں ہوگا۔
جیل کی زندگی کیسی ہے؟ بورس بیکر نے بڑے راز سے پردہ فاش کر دیا