کھیل
میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ، کارلوس الکاریز کی کوارٹر فائنل میں رسائی
کوارٹر فائنل میچ میں ان کا مقابلہ ایک اور امریکی کھلاڑی فیلر فیٹز کے ساتھ ہوگا جنہوں نے ڈنمارک کے ہولگر رونی کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے

میامی(آن لائن)جاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ون کھلاڑی سپین کے کارلوس الکاریز نے اپنے امریکی حریف ٹومی پال کو باآسانی چھ چار چار سے شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
انیس سالہ کارلوس الکاریز کو عالمی نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار رہنے کیلئے جاری میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنا ہوگا ، کوارٹر فائنل میچ میں ان کا مقابلہ ایک اور امریکی کھلاڑی فیلر فیٹز کے ساتھ ہوگا جنہوں نے ڈنمارک کے ہولگر رونی کو چھ تین اور چھ چار سے شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا رجحان کیسا رہا؟ صبح کیا ہوگا؟ بڑی خبر آگئی