کھیل

وویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی کھلاڑیوں کی موج مستی کی ویڈیو وائرل

آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی موج مستی کی ویڈیو جاری کردی' کھلاڑیوں نے کیمرے کے پیچھے ہلہ گلہ کیا اور دل دل پاکستان بھی گایا

کیپ ٹائون (این این آئی )آئی سی سی ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2023ء کیلئے پاکستان کی ویمن کرکٹر کے آفیشل فوٹو شوٹ کے موقع پر کھلاڑیوں نے مختلف انداز میں تصاویر بنوائیں۔کھلاڑیوں نے کیمرے کے پیچھے ہلہ گلہ کیا اور دل دل پاکستان بھی گایا۔

آئی سی سی نے ویڈیو جاری کردی۔یاد رہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ بی میں شامل ہے، پاکستان کے ساتھ گروپ بی میں انگلینڈ، بھارت، ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2023ء میگا ایونٹ میں 10 خواتین ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔،خواتین ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10فروری سے جنوبی افریقہ میں ہو رہا ہے جبکہ فائنل میچ 26 فروری کو شیڈول ہے۔

پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی کراچی آمد، شاندار استقبال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button