کھیل

قومی ٹیم کیلئے کونسے بولنگ کوچ کا انتخاب کیا گیا؟ نام سامنے آگیا

مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کی خدمات بھی انجام دیں گے

لاہور ( این این آئی) قومی ٹیم کیلئے کونسے بولنگ کوچ کا انتخاب کیا گیا؟ نام سامنے آگیا ‘ سابق ٹیسٹ آل رائونڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے اور وہ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے۔مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کی خدمات بھی انجام دیں گے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس تناظر میں 54 سال کے مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کے لیے 40 سال کے یاسر عرفات کا انتخاب کرلیا ہے۔یاسر عرفات نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور اسپیشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔یاسر عرفات نے گزشتہ کرکٹ بورڈ میں کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کوئی موثر جواب نہیں دیا تھا۔راولپنڈی میں 12 مارچ 1982 کو پیدا ہونیوالے یاسر عرفات نے فروری 2000 سے ستمبر 2012 تک پاکستان کے لیے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

بی بی ایل میں محمد عامر کی کارکردگی ، شاہد آفریدی بھی تعریف کرنے پر مجبور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button