پاکستان کا ٹاس جیت کرآسٹریلیا کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ
ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کےلیے اچھی ٹریننگ کی ہے

بنگلورو(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا۔ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں18 واں میچ آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔ ٹاس جیتنے کے بعد کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اس میچ کےلیے اچھی ٹریننگ کی ہے اور کئی اچھے پریکٹس سیشن کیے ہیں۔
ٹاس کے موقع پر آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ بھی ٹھیک ہے لیکن اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے۔ آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کھیلیں گے۔
اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔ اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے وہ کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔



