کھیل
جنوبی افریقہ نےٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کےلیےکوالیفائی کرلیا
سپر ایٹ کے گروپ 2 میں شامل دونوں ٹیمیں نارتھ ساؤنڈ میں مدمقابل تھیں، جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا

لاہور(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ نے ویسٹ ایڈیز کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سپر ایٹ کے گروپ 2 میں شامل دونوں ٹیمیں نارتھ ساؤنڈ میں مدمقابل تھیں، جہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو ڈی ایل ایس میتھڈ پر 3 وکٹ سے ہرا دیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی تھی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔