کھیل

آسٹریلوی کرکٹر نے پاکستانی ٹیم کو غیر مستحکم قرار دیدیا

کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے، اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے‘ عثمان خواجہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے میلبورن میں ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں استحکام نہیں ہے، اور شائید اسی وجہ سے یہ لوگ شکست کا شکار ہو رہے ہیں کیونکہ ایسی صورتِ حالات میں پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ میں جب باہر سے دیکھتا ہوں تو پاکستان کرکٹ میں ہرچیز تبدیل ہوتی رہتی ہے، کبھی سلیکشن کمیٹی تبدیل ہو جاتی ہے تو کبھی اسٹاف کو بدل دیا جاتا ہے۔ بہت بار تو پلئیرز کوبھی بدلتے دیکھا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں کبھی استحکام نہیں دیکھ پایا۔ایسی صورتِ حال کھلاڑیوں کیلئے بہت مشکل ہوتی ہے، استحکام بہت ضروری ہوتا ہے، کیوں کہ جب استحکام نہیں ہوتا تو پلیئرز کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوتا ہے۔بابراعظم کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کپتانی کرنا بابر اعظم کا فیصلہ ہے، اگر وہ کر سکتے ہیں تو انہیں کرنی چاہیے۔ پاکستان میں تھوڑی توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔ کھیل ٹف ہوتا ہے اور جیتنا ایک ٹیم نے ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button