کھیل
بنگلا دیش بھی پاکستان کا دیوانہ بن گیا

بنگلا دیش(سپورٹس ڈیسک) بنگلا دیش بھی پاکستان کا دیوانہ بن گیا، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے سے صاف انکار پر بنگلا دیش کا ردعمل سامنے آگیا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بنگلادیش کے اسپورٹس ایڈوائزر ڈاکٹر آصف نزرل نے اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کے کابینہ اجلاس سے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کیے جانے پر احتجاجا بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹر آصف نزرل نے بھارت سے میچ نہ کھیلنے کے واضح مؤقف پرپاکستان کا شکریہ اداکیا۔



