کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: سیمی فائنل کونسی ٹیم کس سے کھیلے گی؟

جون جمعرات کی صبح 5:30 پر جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 اپنے اختتام کو پہنچنے والا ہے اور دنیائے کرکٹ کو رواں سال کے ورلڈکپ کا چیمپئن بھی مل جائے گا۔آج افغانستان اور بنگلادیش کے میچ کے بعد افغانیوں کی جیت نے فیصلہ کردیا کہ سیمی فائنل میں کون سی چار ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔افغانستان نے اسپنر راشد خان کی قیادت میں بنگلادیش کو 8 رنز سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی بار سیمی فائنل میں جگہ بنائی جس کے بعد دنیا نے ان کی خوشی دیکھی۔

کئی بار کی چیمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ سے باہر، افغانستان تاریخ رقم کرکے سیمی فائنل میں جا پہنچا۔اس سے قبل انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کون سی ٹیم کس سے میچ کھیلے گی؟پہلا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق 27 جون جمعرات کی صبح 5:30 پر جنوبی افریقا اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 7 بجے جمعرات 27 جون کو ہی بھارت اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button