کھیل

جاپانی فٹبالر جنسی حملہ میں 2ساتھیوں سمیت سلاخوں کے پیچھے

انہوں نے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک ہوٹل میں 30 سالہ خاتون کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)جاپان کی فٹبال ٹیم کے مڈ فیلڈر کائشو سانو کو جنسی حملے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چند ماہ قبل ٹیم کے ایک اور کھلاڑی جونیا ایٹو کو بھی اسی الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔جاپانی میڈیا کے مطابق 23 سالہ کائشو سانو کے علاوہ 2 دیگر مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے دارالحکومت ٹوکیو کے ایک ہوٹل میں 30 سالہ خاتون کو جنسی حملے کا نشانہ بنایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے کے بعد سے متاثرہ خاتون تینوں افراد کی گرفتاری کے لیے پولیس سے رابطے میں تھی۔ٹوکیو پولیس نے گرفتار کیے گئے تینوں افراد کا موقف فی الحال نہیں بتایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button