کھیل

کے ٹو پر مہم جوئی کے دوران جان گنوانے والوں کی یادگار بنا دی گئی

بیس کیمپ کے قریب ایک چٹان کا نام گلکی میموریل رکھ دیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہو جانے والے کوہ پیماں کی یاد میں بیس کیمپ کے قریب ایک چٹان کا نام گلکی میموریل رکھ دیا گیا ہے۔گلکی میموریل پر مہم جوئی کے دوران جان کی بازی ہار جانے والے 100 کوہ پیماں کے نام کی تختیاں اور ان کے زیر استعمال اشیا رکھی گئی ہیں۔

گلکی میموریل کا نام 1953 میں کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی کوہ پیما اور ماہر ارضیات آرتھر گلکی کے نام پر رکھا گیا ہے۔گلکی میموریل پر دنیا بھر سے مہم جوئی کے دوران ہلاک ہونے والے کوہ پیماں کے چاہنے والے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یہاں آتے ہیں۔

کوہ پیماں کے مطابق کے ٹو پر حادثاتی اموات کی شرح دیگر پہاڑوں کی نسبت زیادہ ہے اور مثر ہیلی ریسکیو سسٹم ڈویلپ کرکے ان اموات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔تیز ہوا میں گونجتی لوہے کی پلیٹیں یہاں آنے والوں کی توجہ ان 100 سے زائد گمنام ہیروز کے کارناموں کی جانب مبذول کراتی ہیں جو اس پہاڑ کی بلندی کو شکست دینے کی آرزو لیے ہمیشہ کیلئے اس پہاڑ کا حصہ بن گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button