کھیل

پیرس اولمپکس میں بھارتی شوٹرز کے معاہدوں کی فیس کروڑوں میں

اولمپک میڈلز کے بعد معاہدوں کیلئے 40 برانڈز نے منو بھاکر سے رابطہ کر لیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پیرس اولمپکس میں بھارت کی جانب سے دو برانز میڈلز جیتنے والی شوٹر منو بھاکر کے وارے نیارے ہوگئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اولمپک میڈلز کے بعد معاہدوں کے لیے 40 برانڈز نے منو بھاکر سے رابطے کر لیے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق منو بھاکر کے معاہدے کرنے کی فیس 20 لاکھ سے بڑھ کر کروڑوں میں چلی گئی ہے اور وہ راتوں رات برانڈز کے لیے سپر اسٹار بن گئی ہیں۔

اس بارے میں اسپورٹس کمپنی کا کہنا ہے کہ اسپانسر شپ معاہدوں کے لیے 40 برانڈز نے رابطے کیے ہیں اور ہم طویل المدتی معاہدے کرنے کے خواہش مند ہیں جب کہ دو تین معاہدے ہو چکے ہیں۔اسپورٹس کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاہدہ اب 20 ،25 لاکھ سے ایک سال کے لیے ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے تک پہنچ گیا ہے۔اسپورٹس کمپنی کے مطابق ایک سے 3 ماہ کے ڈیجیٹل معاہدوں کی آفرز ہیں لیکن طویل المدتی معاہدے چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ 22 سالہ منو بھاکر نے 10 میٹر ائیر پسٹل اور مکسڈ ٹیم میں دو میڈلز جیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button