کھیل
دوسرا ٹیسٹ:قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ
آج دوسرے دن کےکھیل کا آغاز ہونے کےکچھ ہی دیربعد پاکستان کی چھٹی وکٹ 264 رنزپرگرگئی جب محمد رضوان 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

ملتان(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آٹ ہوگئی۔ملتان میں آج دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان کی چھٹی وکٹ 264 رنز پر گر گئی جب محمد رضوان 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔بعدازاں پاکستان کی ساتویں وکٹ 302 رنز پر گری جب سلمان علی آغا 31 رنز بنا کر آٹ ہوگئے جبکہ قومی ٹیم کی آٹھویں وکٹ 309 رنز پر گری جب ساجد خان 2 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی نویں وکٹ دوسرے سیشن میں 358 رنز پر گری، عامر جمال 37 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ پاکستان کی آخری وکٹ 366 رنز پر گری جب نعمان علی 32 رنز بنا کر آٹ ہوئے۔پہلی اننگز میں کامران غلام 118 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ صائم ایوب نے 77 اور محمد رضوان نے 41 رنز بنائے۔انگلینڈ کے اسپن بولر جیک لیچ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔