کھیل
مایوس ہوکرایک سال قبل کرکٹ چھوڑدی تھی،آسٹریلیا کےخلاف ڈیبیوکرنےوالےفاسٹ بولرجہانداد خان کا بیان
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پرجاری کیےگئے انٹرویو میں جہانداد خان نےکہا ہےکہ کوچ نےمجھےحوصلہ دیا تودوبارہ کرکٹ کا آغازکیا

ہوبارٹ(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کےخلاف ڈیبیوکرنےوالےفاسٹ بولرجہانداد خان کا کہنا ہے کہ مایوس ہو کر ایک سال قبل کرکٹ چھوڑدی تھی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پرجاری کیےگئے انٹرویو میں جہانداد خان نےکہا ہےکہ کوچ نےمجھےحوصلہ دیا تودوبارہ کرکٹ کا آغازکیا۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا سب کا خواب ہوتا ہے، خوشی ہےکہ آج میرا خواب پورا ہوا۔
جہانداد خان کا کہنا ہےکہ 8 سال قبل ایوب پارک اسٹیڈیم میں کرکٹ کا آغازکیا تھا، اس دوران بہت چیلنجزکا سامنا رہا۔ پاکستان کےفاسٹ بولر نےکہا کہ پی ایس ایل کھیلا، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔ ان کامزید کہنا ہےکہ کوشش ہوگی کہ جو موقع ملا ہےاس میں اپنی کارکردگی سٹیم کو کامیابی دلاؤں۔ جہانداد خان کا یہ بھی کہنا ہےکہ کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کےٹاپ آڈربیٹرزکو آؤٹ کروں، میکسویل کی وکٹ لینےکی کوشش کروں گا۔



