کھیل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی

چیمپئنز ٹرافی کی ایبٹ آباد میں نمائش کی گئی تھی جس دوران ٹرافی کو آرمی پبلک اسکول ، ایبٹ آباد میڈیکل کالج، ٹھنڈیانی اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا جہاں شائقین کی بڑی تعداد ٹرافی دیکھنے پہنچی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) چیمپیئنز ٹرافی کی رونمائی آج نتیھا گلی میں ہوگی۔گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کی ایبٹ آباد میں نمائش کی گئی تھی جس دوران ٹرافی کو آرمی پبلک اسکول ، ایبٹ آباد میڈیکل کالج، ٹھنڈیانی اور ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم لے جایا گیا جہاں شائقین کی بڑی تعداد ٹرافی دیکھنے پہنچی۔اگلے مرحلے پر ٹرافی کی رونمائی آج نتھیاگلی میں ہوگی جس کیبعد ٹرافی کو مری لے جایا جائے گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ میں شریک تمام ممالک میں جائے گی، پاکستان کے بعد ٹرافی ٹور 26 سے 28 نومبر تک افغانستان میں، 10 سے 13 دسمبر بنگلا دیش، 15 سے 22 دسمبر جنوبی افریقا اور 25 دسمبر سے 5 جنوری تک آسٹریلیا میں ہوگا۔مزید برآں 6 جنوری سے 11 جنوری نیوزی لینڈ، 12 سے 14 جنوری انگلینڈ اور 15 سے 26 جنوری بھارت میں ٹرافی ٹور ہو گا۔ آئی سی سی کے مطابق 27 جنوری کو پاکستان میں ٹرافی کا ایونٹ شروع ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button