اوپنرصائم ایوب کی شاندارسنچری،پاکستان 10 وکٹوں سے فتح یاب
پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کی

بلاوائیو(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نےاوپنرصائم ایوب کی شاندارسنچری کی بدولت زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سےشکست دے کرسیریزایک ایک سےبرابرکردی۔ پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا آج دوسرا میچ بلاوائیو میں کھیلا گیا جہاں میزبان ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے کی بیٹنگ لائن پاکستانی بولرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کرسکی اور میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
زمبابوے نے پاکستان کو جیت کےلیے 146 رنزکا ہدف دیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابراراحمد نے 4، سلمان علی آغا نے 3 اورصائم ایوب اورفیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جبکہ ایک بیٹررن آؤٹ ہوا۔ جواب میں 146 رنز کا ہدف پاکستان نے بغیر وکٹ گنوائے 19ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، صائم ایوب نےون ڈے کیریئرکی پہلی سنچری اسکورکرتےہوئے 113 رنزبنائےجبکہ عبداللہ شفیق 32 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔
دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کےبعد سیریزایک ایک سے برابرہوگئی ہے۔ واضح رہےکہ بارش سےمتاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نےڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کےتحت 80 رنزسےکامیابی حاصل کی تھی۔بلاوائیو میں کھیلےگئےمیچ میں پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑی ابراراحمد اورطیب طاہرپہلی مرتبہ پاکستان کی جانب سےون ڈے انٹرنیشنل کھیل رہے تھے۔