کھیل
پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے سے قبل جنوبی افریقن ٹیم کو بڑا دھچکا
جنوبی افریقی کرکٹر کیشو مہاراج انجری کا شکار ہوکر باقی میچز سے باہر ہوگئے ' ان کی جگہ بیورن فوٹوئن کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے

جنوبی افریقہ (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے سے قبل میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ہے ، جو کہ بڑی اہم خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی افریقی کرکٹر کیشو مہاراج انجری کا شکار ہوکر باقی میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسکین میں کیشو مہاراج کی انجری کی تصدیق ہوگئی ہے اور اب ان کی جگہ بیورن فوٹوئن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے اورسیریز کا دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا۔