کھیل

آئی سی سی کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی کا پرومو جاری ،ویڈیو نے کھلبلی مچا دی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دیکھایا گیا ہے جو ایونٹ کیلئے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے نظر آرہے ہیں

لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کا پرومو جاری کر دیا گیا ہے ۔اس پرومو کی ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ۔کر کٹ شائقین کی جانب سے پر وموکو کافی پسند کیا جا رہا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پرومو میں لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دیکھایا گیا ہے جو ایونٹ کیلئے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔

میگا ایونٹ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔وسیم اکرم نے ویڈیو میں کہا اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپئینز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کامیلہ 19 فروری سے سجے گا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button