کھیل

قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کب ہو گا ؟چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان سات فروری کو قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے اور 11 تاریخ کو وزیر اعظم کراچی کے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

لاہور(سپورٹس ڈیسک )میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی و وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم مکمل کرنے کے لیے 31 جنوری کا وعدہ کیا تھا، ستمبر میں قذافی اسٹیڈیم کا کام شروع کیا تھا۔انھوں نے کہا کہ ایف ڈبلیو کی محنت سے اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوئی قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے۔ 11 تاریخ کو وزیر اعظم کراچی کے اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے سے زیادہ میڈیا نے اس اسٹیڈیم کے کام کی رفتار اور جائزہ لینے کے لیے چکر لگائے ہیں جس پر کسی نے مثبت تنقید بھی کی اور کسی نے منفی پروپیگنڈا بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اس اسٹیڈیم کی تعمیر کا کام شروع کیا تھا، آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اسٹیڈیم کی تعمیر کس مرحلے میں ہیں، چیمپیئنز ٹرافی کی ایک تقریب رونمائی آئی سی سی کے اشتراک سے 16 فروری کو رکھی گئی ہے۔

پی سی بی چیئرمین کا کہنا تھا کہ تین بڑے ایونٹ 8 تاریخ کو ہماری سہ فریقی کرکٹ سیریز بھی شروع ہو جائے گی۔ ہمارا اصل ہدف آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا کامیابی کے ساتھ انعقاد ہے، جس کے لیے ہم نے بھرپور تیاریاں مکمل کر لی ہیں، سیکیورٹی کے تمام مسائل پر منصوبہ بندی بھی کر لی گئی ہے۔اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوران اخراجات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اسٹیڈیم میں سانڈز سسٹم، لائٹس، ایل ای ڈیز کو آپ گریڈ کیا گیا ہے،ہم نے تمام پاسسز آئی سی سی کو فروخت کر دیے ہیں یہ ہمارے لیے ایک انتہائی مشکل فیصل تھا لیکن ہم نے اپنی مشکلات کو دور کرنے کے لیے یہ مشکل فیصلہ لیا تاکہ ریونیو حاصل کیا جا سکے۔

چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ ہم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے، ہم نے تیاریاں تقریبا مکمل کر دی ہیں، تمام ممالک کے کرکٹ بورڈز کو اور آئی سی سی کے آفیشل کو دعوت نامے بھی ارسال کر دیے ہیں۔ہم اپنے مہمانوں کا استقبال کرنے کے لیے برجوش ہیں، لیکن بارڈر پار بڑے لوگ ہیں جو ایک پتھر بھی غلط لگے تو وہ اسے ڈھونڈنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن اللہ نے چاہا تو انہیں کہیں سے بھی ایسا کچھ نہیں ملے گا، ہمارے انتظامات میں کوئی خامی یا کمی کوتاہی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ کہا اسٹیڈیم میں کرسیوں کے حوالے سے باتیں کی جا رہی ہیں، ہم نے یہ کرسیاں چین سے منگوائی ہیں، اس سے پہلے والی کرسیاں 5 گنا زیادہ مہنگی تھیں، یہ ایچ ٹی پی کی عالمی معیار کی کرسیاں ہیں جن کی گارنٹی 20 سال کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button