کھیل
بابر اعظم سے کس اداکارہ نے کھلے عام محبت کا اظہار کر دیا؟
پاکستان شو بز انڈ سٹر ی کی ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں

کراچی(سپورٹس ڈیسک )نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ماڈل و اداکارہ دعا زہرہ نے اقرار کیا کہ وہ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر اور سابق کپتان بابراعظم سے پیار کرتی ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں پاکستانی ٹیم میں بابراعظم پر زبردست کرش ہے اور میں اس پر کی جانے والی ٹرولنگ کو ناپسند کرتی ہوں۔
دعازہرہ نے ناقدین پر زور دیا کہ وہ سابق کپتان کی تذلیل کرنے سے گریز کریں، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی دوسرے کرکٹر میں دلچسپی نہیں ہے۔



