کھیل

بابر اعظم کی اوپنگ کے حوالے سے کپتان محمد رضوان نے کیا کہا؟

فخر زمان کے ساتھ دوسری اوپنگ کرنے کے سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ کنگ کرلے گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا اسکواڈ سب کے سامنے ہے، ابھی تک ایسا کچھ نہیں ہے کہ ہم ٹیم میں تبدیلی کررہے ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ فہیم اشرف کی پچھلے دو سال سے 46 کی ایوریج سے کھیل رہے ہیں۔خوشدل شاہ بہترین فارم میں ہیں ان کی شمولیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ابھی تو قذافی اسٹیڈیم ہمارے لیے بھی نیا ہے، پچ سے کنڈیشن کا اندازہ لگائیں گے۔فخر زمان کے ساتھ دوسری اوپنگ کرنے کے سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ کنگ کرلے گا۔انھوں نے کہا کہ صائم ایوب ہماری ٹیم کا اہم رکن تھے، ان کی کمی محسوس کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button