آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے ٹیموں کی آمد شروع،پنجاب پولیس کے سیکورٹی انتظامات مکمل
لاہور، راولپنڈی میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے:ترجمان پنجاب پولیس

لاہور(کھوج نیوز) پاکستان میں آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔اس کے پیش نظر پنجاب پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور، راولپنڈی میں میچز کے دوران مجموعی طور پر 12 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔18 سینئر افسران، 54 ڈی ایس پیز، 135 انسپکٹرز، 1200 اپر سبارڈینیٹس ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔اس کے علاوہ 10556 کانسٹیبلز، 200 سے زائد خواتین پولیس اہلکار بھی سکیورٹی و چیکنگ پر مامور ہونگی ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور میں میچز کے دوران 08 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں پہلے ہی جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں سہ ملکی کرکٹ سیرسز کے لیے پہنچ چکی ہیں جبکہ آج افغانستان کی ٹیم بھی چیمپینز ٹرافی کے لیے پہنچ چکی ہے۔