دورہ نیوزی لینڈ کے لیے کیا اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں ؟کیا اسٹار کھلاڑی دورہ نیوزی لینڈ میں شرکت کریں گے؟
چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد پی سی بی نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلی بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔
قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے آئیں تھی کہ بابراعظم، حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا جائے گا جبکہ کرکٹرز نے خود بھی مشاورت شروع کردی ہے۔